اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ریفارمز کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے کہا ہے کہ توانائی شعبے میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ انرجی سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے، پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے، ایم ڈی آئی ایم ایف چاہتی ہیں کہ پاکستان میں امیر لوگ زیادہ ٹیکس ادا کریں۔
جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا مقصود ہے، پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔