اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چینی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو سراہا، وزیرخزانہ نے چینی سفیر کو معیشت میں استحکام کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے نگران حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا، وزیر خزانہ نے چینی قیادت کی جانب سے ہمیشہ حاصل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔