ایم ایل ون کی لاگت 6.6 ارب ڈالر تک محدود کیے جانے کا امکان

Published On 07 October,2023 12:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم ایل ون کی لاگت 9 ارب ڈالر سے کم ہو کر 6.6 ارب ڈالر تک محدود کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چائنیز حکام ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کے بعد پلاننگ کمیشن سے نظرثانی شدہ پلان شیئر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ پلان کے تحت ایم ایل ون پراجیکٹ کی لاگت میں 2.4 ارب ڈالر کی کمی کی جائے گی، ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں سائیڈ لائن میٹنگ پر پاکستانی حکام سے نظرثانی شدہ پلان پر حتمی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس کے دوران نظرثانی شدہ پلان پر اتفاق ہو چکا ہے، نظرثانی شدہ پلان پر وزارت منصوبہ بندی اور چینی حکام کے دوران بات چیت ہو چکی ہے۔

جوائنٹ ورکنگ گروپ میں سیکرٹری ریلوے اور سیکرٹری مواصلات بھی شریک تھے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون پراجیکٹ کی لاگت میں کمی کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔