اسلام آباد: (دنیا نیوز) پلاننگ کمیشن نے چین کی طرف سے سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پلاننگ کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین سی پیک کے دائرہ کومختلف شعبوں میں وسعت دینے کیلئے پُرعزم ہیں، سی پیک کی بدولت انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، سیاحت تک توسیع دے رہے ہیں، یہ شعبے پہلے بھی سی پیک کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ تھے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کے پی، جی بی، آزاد کشمیر اور ساحلی علاقوں میں سی پیک منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، گیارہویں جے سی سی کو حتمی شکل دینے کیلئے ورکنگ گروپ میں لا کر فائنل کیا جائے گا۔