کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 2015 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 13 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی۔