کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالرز اضافے کیساتھ 2001 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 250 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 72 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 698 روپے ہوگئی۔