کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے کے ساتھ 1999 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی۔