لاہور: (دنیا نیوز) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اب ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 5 سو روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 5 ہزار روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا، اضافہ کے بعد عالمی منڈی میں سونے کے نرخ 1872 ڈالر فی اونس ہو گئے۔