کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے ساتھ 1922 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان مین فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے کی سطح پر آگئی۔