عالمی مارکیٹ میں اضافہ، پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی

Published On 02 December,2022 05:39 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 1799 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے اور دس گرام میں 643 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 163500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 140175روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں فی تولہ 10روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1780روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58روپے بڑھ کر 1526.06روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement