کراچی:( دنیا نیوز) گزشتہ سال 2022 کے دوران انٹربینک میں ڈالر 49 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 57 ہزار 900 روپے اضافہ دیکھا گیا۔
ایک سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر 49 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا، سال 2022 میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں یورو 63 روپے 60 پیسے بڑھا، پاونڈ کی قیمت میں 61 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی ریال ایک سال کے دوران 18 روپے 50 پیسے تک بڑھا، درہم کی قیمت میں ایک سال کے دوران 20 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا، کنیڈین ڈالر کی قیمت 2022 میں 43 روپے 60 پیسے بڑھی۔
دوسری جانب سال 2022 کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 57 ہزار 900 روپے اضافہ دیکھا گیا، سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں 46 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1824 ڈالر رہی، روپے کی قدر میں کمی کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ایک سال کے دوران روپے کی قدر میں 28 فیصد کمی ہوئی ،افواہوں کے باعث طلب بڑھنے سے سونا مہنگا ہوا۔