اسلام آباد: (ویب ڈٰیسک) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 12.58ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.71 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.86 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 784 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی ذخائر 6,714.9 ملین امریکی ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5,866.8 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 2 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، سٹیٹ بینک کے ذخائر 784 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 6,714.9 ملین امریکی ڈالر رہ گئے، یہ کمی پاکستان انٹرنیشنل سکوک اور کچھ دیگر بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں مقابلہ میں 1,000 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔
قرضوں کی ادائیگیوں میں سے کچھ کی ادائیگی آمدن سے ہوئی، بنیادی طور پر ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے موصول ہونے والے 500 ملین امریکی ڈالر بھی موصول ہوئے۔