کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 546 روپے کم ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کا مارکیٹ ریٹ 12 ستمبر 2023 کے بعد آج دوبارہ جاری ہوا ہے۔