اسلام آباد: (دنیا نیوز) گولڈ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گولڈ مافیا اور سمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے ، ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے سمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔
اِس سلسلے میں ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیاز اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کام شروع کر دیا، سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہو گا، سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے۔