کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں فائرنگ ، میاں بیوی جاں بحق

Published On 14 September,2023 10:31 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردارنیازی کے مطابق فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالوں کی شناخت مثال خان اورخاتون کی شناخت کرن کےنام سےہوئی ہے ، دونوں کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ایک مسلح ملزم نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی ، بظاہر یہ غیرت کےنام پر قتل لگتا ہے۔

پولیس کی جانب سے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں اور قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔