سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا کو برطانیہ سے گرفتار کر لیا گیا

Published On 14 September,2023 01:29 am

لندن: (دنیا نیوز) 10 سالہ مقتولہ سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا کو گیٹوک ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو پاکستان سے واپسی پر حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان سے مناسب وقت پرانٹرویو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 10 سالہ سارہ شریف برطانیہ کے شہر ووکنگ میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھی، سارہ کا والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک برطانوی پولیس کو مطلوب تھے۔