گجرات: (دنیا نیوز) اراضی تنازع پر چچا نے گولیاں مار کر پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بابر شہزاد گاؤں سمن پنڈی میں ڈیوٹی سے واپس آرہا تھا، گھر کی دہلیز پر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا پولیس کانسٹیبل کو اراضی تنازعہ پر قتل کیا گیا، مقتول جوڈیشل گارد کھاریاں میں تعینات تھا، چچا امتیاز وغیرہ نے اراضی تنازع پر گاڑی پارک کرتے ہوئے گولیاں ماریں۔
پولیس کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، ڈی پی او نے حکم دیا مقتول کانسٹیبل کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، قاتل اور مقتول قریبی رشتہ دار ہیں، دونوں کا آپس میں اراضی کا تنازع چل رہا تھا۔