گوجرہ: ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے

Published On 13 September,2023 07:35 am

گوجرہ: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 4 پر ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرالر کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں سلمٰی، فقیر حسین اور نذیر شامل ہیں، تینوں افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: ڈرائیور کو نیند آنے پر بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق، 13 شدید زخمی

لاشیں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔