مریدکے: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 3 راہگیر زخمی

Published On 13 September,2023 05:04 am

مریدکے: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 3 راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں ہونے والوں میں فیضان، ذیشان اور عمر شامل ہیں، تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔