مریدکے: رکشہ کھڑا کرنے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، راہگیر بچہ شدید زخمی

Published On 12 September,2023 06:07 am

مریدکے: (دنیا نیوز) دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، راہگیر بچہ زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ مریدکے کے علاقے میں پیش آیا جہاں دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے پر دو گروپوں میں جھگڑا شروع ہو گیا جس پر ایک گروپ نے فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے 13 سال کا راہگیر بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔