سانگلہ ہل: موٹر سائیکل سوار 2 بھائی نہر میں گرگئے

Published On 10 September,2023 10:25 am

لاہور: (دنیانیوز) سانگلہ ہل میں مڑھ بلوچاں روڈ پر مریم آباد پل سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی نہر میں گر گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک بھائی نہر سے باہر نکل آیا جبکہ دوسرا ڈوب گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے نوجوان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔