شجاع آباد: دوائی لینے ہسپتال جانے والا شخص راستے میں حادثے کا شکار

Published On 13 September,2023 05:20 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل چنگ چی رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

مرنے والا شخص 2 خواتین کے ساتھ دوائی لینے کیلئے ہسپتال جا رہا تھا کہ شجاع آباد کے علاقے پل کھارا میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آ گیا، حادثے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔