نوشہرہ: ڈرائیور کو نیند آنے پر بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق، 13 شدید زخمی

Published On 13 September,2023 07:08 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق نجی بس سروس فیصل موورز کے ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر آباد: تیز رفتار کوچ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تباہ ہونے والی بس کو کھائی سے نکال کر موٹروے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔