مریدکے: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق، تین افراد زخمی

Published On 12 September,2023 11:30 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان صحافی امانت جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے صحافی امانت پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر تین راہگیر بھی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونیوالوں میں 18 سالہ فیضان، 17 سالہ ذیشان اور 26 سالہ عمر شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔