جیکب آباد: (دنیا نیوز) کھاد کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گودام اور دکانیں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران درجن سے زائد گودام اور دکانیں سیل کرکے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی 20 ہزار سے زائد بوریاں کھاد برآمد کرلی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے مطابق چھاپہ مار کارروائی پتھر موڑ، جُڑیا چوک، مولاداد پھاٹک سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کی گئی ،کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے خودساختہ نرخ بڑھا دیے گئے ہی۔