کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار

Published On 12 September,2023 06:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کی خدا کی بستی میں پیش آیا، مرنے والے شخص کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔