کالا باغ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ اور اس کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ساجد اپنی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ جا رہا تھا، مخالفین نے گولیوں سے چھلنی کر دیا، گولیاں لگنے سے 24 سالہ ساجد اور 4 سالہ ہانیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے باپ اور بیٹی کی لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مطابق تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔