اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ کے مختلف شہروں میں بھی خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے، نوشہروفیروز میں مختلف کاروائیوں میں 43 ہزار 983 بیگ کھاد برآمد کر لی گئی۔
ضبط کی گئی کھاد میں یوریا اور ڈی اے پی شامل ہیں، سکھر میں کارروائی کے دوران متعلقہ اداروں نے یوریا کے 4 ہزار بیگ ضبط کر لیے، گھوٹکی میں کارروائی کے دوران گندم کے 23 ہزار بیگ برآمد کر لئے۔
نوشہرو فیروز سے ایک اور کارروائی میں 550 بیگ چینی بھی ضبط کر لی گئی، حکام کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی دھندے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔