کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، 3ملزمان گرفتار

Published On 09 September,2023 10:20 am

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیوں میں 15ہزار9سولیٹر ایرانی ڈیزل، 2040 لیٹر پٹرول قبضے میں لے لیا گیا ۔

کارروائیوں میں 360 لیٹر انجن آئل،3 عدد پمپ،12 جنریٹر،ایک30 بورپسٹل برآمد ہوا جبکہ 5 ٹرک اور ایک مزدہ بمعہ ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید، سلیم اور سرورکے نام سے ہوئی ، گرفتارملزمان اوربرآمد سامان قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالےکردیاگیاہے ۔