کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار

Published On 09 September,2023 04:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کوسٹ گارڈ کے اہلکار کی جان لے لی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے پریڈی سٹریٹ میں پیش آیا، مرنے والے کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔