کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت مزمل عباسی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔