کراچی: پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 09 September,2023 02:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے دونوں ملزمان کو کراچی کے علاقے کورنگی سے حراست میں لیا، ملزمان کے قبضے سے 23 نئے موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تیز دھار کٹر سے بند دکانوں کے تالے کاٹ کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔