اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا (کے پی) میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے۔