کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے موقع سے 3 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ نیول کالونی میں پیش آیا، مقتول شفقت کا کسی شخص کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا اسی سلسلے میں وہ وہاں موجود تھا، شفقت کے موجودگی کے دوران ایک شخص نے چور چور کا شور مچا دیا جس پر گارڈز نے فائرنگ شروع کر دی۔
گولیاں لگنے کے نتیجے میں شفقت حسین عرف حنیف اور سعدیہ نامی راہگیر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے 3 گارڈز کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔