کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء کی بڑی مقدار برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
رپورٹس کے مطابق کسٹم حکام نے متعلقہ مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی دو رہائشی عمارتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی۔
برآمد کیے گئے سامان میں غیر ملکی سگریٹ، سگار، انڈین ساختہ لیڈیز بیگ، ذائقہ دار پان مصالحہ، بیوٹی کریم، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، الائچی اور متعدد دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔