راولپنڈی: (دنیا نیوز) نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزم اے ٹی ایم پر آئے شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں واقع اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، اے ٹی ایم پر آئے شہری کو نقاب پوش مسلح ملزم لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، فوٹیج میں مسلح ملزموں کو شہری کو لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نقاب پوش ملزموں نے شہری سے موبائل فون اور نقدی لوٹی اور آسانی سے فرار ہوگئے، فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام رہی، راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے۔