ڈاکوؤں کی ٹرکوں پر فائرنگ، لوٹ مار کے بعد 3 ڈرائیور اغوا کر لیے

Published On 09 September,2023 11:11 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ ملیر کے مقام پر ڈاکوؤں کی ٹرکوں پر فائرنگ، لوٹ مار کرنے کے بعد تین ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا۔

اغوا ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں میں یاسین، جہانزیب اور قدیر خان شامل ہیں، اغوا ہونے والے ٹرک ڈرائیور کوئٹہ کے قریب گاؤں پشین کے رہائشی ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے روڈ بند کر کے ٹرکوں پر فائرنگ کر کے لوٹ مار کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ٹریفک بلاک ہو گئی، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق بھاری نفری ڈاکوؤں کے پیچھے روانہ ہے، جلد ڈرائیوروں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔