علی پور چٹھہ: (دنیا نیوز) وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں ایک ہی دن میں ڈکیتی کی تین وارداتیں، ڈاکوؤں نے شہریوں کو مال و زر سے محرو کردیا۔
ذرائع کے مطابق پانچ ڈاکوؤں نے علی پور کے محلہ بارہ دری میں گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور 35 ہزار روپے لے اڑے، ڈکیتی کی دوسری واردات میں ڈاکو موٹر سائیکل سوار شہری سے پچاس ہزار نقدی اور ساڑھے 4 لاکھ مالیت کا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی تیسری واردات میں ڈاکوؤں موبائل شاپ لوٹ لی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ، پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔