حیدرآباد: (دنیا نیوز) بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران حیسکو نے اب تک کی سب سے بڑی چوری پکڑی ہے۔
حیسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ نسیم نگر میں گلیکسی پلازہ میں 100 کلو واٹ بجلی چوری کی جا رہی تھی، مکمل ایئر کنڈیشنڈ 46 فلیٹس اور دکانیں چوری کی بجلی سے چل رہے تھے۔
ایکسین اختیار میمن کے مطابق پلازہ انتظامیہ کی جانب سے بجلی کا کنکشن نہیں لیا گیا، پلازہ بجلی چوری سے ذریعے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ۔
حیسکو افسر کے مطابق پلازہ کے بلڈر، مارٹ اور فلیٹس کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
ایکسین قاسم آباد نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث حیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔