پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن ، اربوں روپے کی منشیات پکڑلی

Published On 13 September,2023 09:27 am

کراچی : (دنیانیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا جس دوران اربوں روپے کی منشیات ضبط کر لی گئی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 782 کلو منشیات ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔