کندھ کوٹ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل

Published On 13 September,2023 09:36 am

کندھ کوٹ : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ۔

پولیس کے مطابق بی سیکشن تھانہ کی حدود سی پی نہر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی گئی ، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گولیاں مار کر مراد علی بھنگوار کو قتل کر دیا۔

قتل کے بعد مسلح افراد مقتول کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے، پولیس کی جانب سے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔