ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن: فیصل آباد سے ہزاروں بوری چینی، گھی، آٹا، میدہ برآمد

Published On 13 September,2023 10:25 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فیصل آباد میں گوداموں سے ہزاروں بوریاں چینی، گھی کے کارٹن، آٹا، میدہ برآمد کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ڈجکوٹ میں کارروائی کی، جس پر گوداموں میں چھپائی گئی چینی کی 6 ہزار بوریاں، 1800 کارٹن گھی برآمد ہو گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 800 بیگ آٹا، 200 بوری میدہ بھی برآمد ہوا، کارروائی کے دوران گودام اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔

فضل عباسی نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔