لاہور: (دنیا نیوز) شہریوں کی زمینوں پر قبضے کے الزام میں منشا بم کو گرفتار کرلیا گیا۔
منشا بم کے خلاف درجنوں افراد نے ایل ڈی اے وزٹ کے دوران نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو شکایت لگائیں تھیں ۔
شہریوں نے الزام لگایا کہ منشا بم نے ہماری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو پنجاب میں بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی نے لاہور پولیس کو فوری طورپر ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس پر لاہور پولیس نے تین گھنٹے میں منشا بم کو گرفتارکرلیا۔