مریدکے میں 2 سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا، لاش پیٹی سے برآمد

Published On 14 September,2023 01:36 am

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے کے علاقے ننگل کسوالہ میں 2 سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا، لاش پیٹی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے گلے میں پھندا دیکر لاش پیٹی میں بند کر دی، بچی دو روز سے گھر سے لاپتہ تھی، والدین نے تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قاتل گھر کی چار دیواری میں ہے اسے جلد پکڑ لیں گے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔