انٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان، پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مار لیا

Published On 13 September,2023 11:40 am

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا و طالبات ایک بار پھربازی لے گئے۔

 لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات (بارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں  کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ سے پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ،  لاہور بورڈ کےاعلان کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

لاہور بورڈ کے پہلے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 90 ہزار 512 امیدواران نے شرکت کی تھی جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لڑکیاں اور 87 ہزار 180لڑکے شامل ہیں۔

پنجاب گروپ آف کالجزکی شاندارنتائج کی روایت برقرار

پنجاب گروپ آ ف کالجز نےاپنی اعلیٰ تعلیم اور شاندار نتائج کی روایت برقراررکھی ہے ، پنجاب کالج کے ہونہار طلبا نے انٹر پارٹ ٹو کی پہلی تین میں سے دوپوزیشنز حاصل کر لیں۔

غیر سرکاری طور پرلاہور بورڈز سے انٹرمیڈیٹ کی ابتدائی 3 میں سے 2 پوزیشنز پر پنجاب کالج کے طلبا براجمان ہیں ، پنجاب کالج کے محمد احمد 1055 نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر رہے ہیں جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز کے سید محمد زوہیر علی1050 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے ۔

محمد احمد اور سید زوہیر علی کا تعلق پنجاب کالج فیروز پور روڈ لاہور سے ہے ۔

فیصل آباد انٹرمیڈیٹ نتائج میں پنجاب گروپ آف کالجزنے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ، پنجاب کالج ڈائیوو روڈ فیصل آباد کی ردا وحید 1060 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی۔

پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی فاطمہ خان 1056 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ پنجاب کالج رجانہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بلال رانا بھی1056نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب کالج ملتان رشید آباد سے احمد نے 1069 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، پنجاب کالج ملتان کے عبدالموید اور پنجاب کالج بوریوالہ کی نور فاطمہ 1060نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب کالج کی مریم کھرل 1050کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہیں۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 56.11 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار 311 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 78 ہزار 167 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔
کنٹرولر کے مطابق امتحانات میں 61 ہزار 144 امیدوار ناکام قرارپائے ۔

بہاولپور تعلیمی بورڈ

تعلیمی بورڈ بہاولپور کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے پارٹ ٹو امتحانات میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں 57 ہزار 443 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 33 ہزار 6 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ملتان تعلیمی بورڈ 

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ پارٹ 2کے پہلے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں مجموعی طور پر 74635 امیدواروں میں سے 44541 کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 68.59 رہا۔

پری میڈیکل انجینئرنگ جنرل سمیت دیگر گروپ میں طالبات سب سے آگے جبکہ پری انجینئرنگ میں طلبا کا پاس نتیجہ 81.04اور طالبات کا 82.24 رہا۔

ملتان کے اضلاع میں لودھراں بازی لے گیا جہاں ملتان سب سے آخری نمبر پر رہا ۔

لودھراں میں امتحانات کا مجموعی نتیجہ 98.80فیصد اور ملتان کا 98.51 فیصد رہا جبکہ خانیوال کے 98.78فیصد طلبہ اور وہاڑی کے 98.65 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔

سرگودھا تعلیمی بورڈ

سرگودھا بورڈ سے بھی مجموعی طورپرپہلی اور تیسری پوزیشن پنجاب کالج کے نام رہی ، ہونہار طلبہ منیبہ نے 1051نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ آئینہ اقبال نے 1048نمبرز لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

یاد رہے کہ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو سیشن 2021-23کے سالانہ امتحانات 20مئی سے شروع ہو کر 3جون2023 تک جاری رہے تھے جن کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ہے ۔