کراچی: نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ماں بیٹی جاں بحق

Published On 14 September,2023 02:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے لانڈھی فردوس کالونی کے قریب پیش آیا، حادثے میں کاشف نامی ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد گاڑی سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔