پشاور: (دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے پشاور اور ایبٹ آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتارکرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بٹگرام میں چھاپے کے دوران ملزمان سے 65 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چوک یادگار سے حوالہ ہنڈی وکرنسی کی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 9 لاکھ 10 ہزارروپے،200 جاپانی ین،40 قطری ریال،50 اومانی ریال برآمد کیے گئے۔
ملزمان سے 295 اماراتی درہم،9 ہزار 340 افغانی، ایک ہزار امریکی ڈالر اور ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد کی گئیں ہیں ۔
ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے ۔