خانیوال: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع خانیوال کے موضع نڑھال میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قاتل اورمقتول دونوں مقامی زمیندار کے ملازم تھے ، دونوں ملازمین کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی اور گالم گلوج ہوئی تھی ۔
مقامی زمیندار دونوں کی باتیں سن رہا تھا کہ طاہر نے شہزاد پر پسٹل سے فائر کھول دیا جس سے شہزاد موقع پر دم توڑ گیا ۔
ملزم طاہر اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ، اطلاع پر ڈی ایس پی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔