کراچی: (دنیا نیوز) چھالیہ سے بھری گاڑی رشوت لے کر چھوڑنے پر ایس ایچ او شیر شاہ اورانٹیلی جنس افسر کو معطل کر دیا گیا۔
دونوں افسران کو رشوت لینے پر سنگین سزا دی گئی، دونوں افسران کے عہدوں میں تنزلی بھی کر دی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ایس ایچ او اورانٹیلی جنس افسر نے ملی بھگت سے رشوت کے عوض چھالیہ کی سوزوکی چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ تعیناتی سے قبل تمام فیلڈ افسران کو پالیسی واضح کر دی گئی تھی کہ کسی قسم کی بےضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔