کراچی: (دنیانیوز) موبائل چوری کاالزام لگاکرسیکیورٹی گارڈ پرتشددکے معاملے میں پولیس نے الہ دین پارک گلشن اقبال بلاک11 میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر لیے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں بیت اللہ، محمدعرفان اورمستقیم شامل ہیں ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ راشد منہاس روڈ پرواقع نجی سکیورٹی کمپنی میں پیش آیا تھا جہاں نجی سکیورٹی کمپنی مینجراور دیگرملزمان نےشہری کوباندھ کرحبس بیجامیں رکھااور تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان نے مل کر عبدالسلیم ولد خدا بخش پر بدترین تشدد کیا تھا، مدعی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔